اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھری ڈی پرنٹنگ سے دیگر اشیاء تو بنائی جاہی رہی تھیں لیکن اب سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مصنوعی گوشت متعارف کروا دیا ہے جو تھری ڈی پرنٹنگ سے بنایا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کی ٹیم نے واگیو گائے کا گوشت لیب میں اسٹیم سیلز کا استعمال کرتے ہوئے بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل لیب میں بنائے گئے گوشت کی شکل قیمے کی طرز کی ہوتی تھی، تاہم اس بار تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے اسٹیک گوشت بنایا گیا ہے۔
سائنسدانوں کی ٹیم نے تاحال گوشت بنانے کی لاگت اور کمرشل بنیادوں پر اس کے استعمال سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ویگیو بیف جاپان کی گائے سے لیا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں بہت مقبول ہے ،خاص طور پر یہ یورپ اور امریکہ میں اسٹیک پسند کرنے والوں کا پسندیدہ گوشت ہے۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پٹھوں، چربی اور خون ویسلز کے امتراج سے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے گوشت بنایا ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…