شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کی طاقت کی علامت تھے، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کی طاقت کی علامت تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو ایک نظریہ ہے، جسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بےنام و نشان خاک بن گئے، بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی کوچوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں گونجتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے خلوص، تدبر، محنت سے ملک کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے آگے بڑھایا، انہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا، بااختیار بنایا، ملک کو پہلا متفقہ آئین اور جوہری پروگرام دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قائدِ عوام نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا مرکز بنایا اور پاکستان اور چین تعلقات کی بنیاد رکھی، پاک،چین تعلقات کو ایک اٹوٹ دوستی میں تبدیل کرنا بھی ذوالفقار علی بھٹو کا طرہ امتیاز ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو ٹریڈ یونینز تشکیل دینے کا حق دیا، مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا، شہید بھٹو نے زرعی اصلاحات کر کے بےزمین کسانوں کو زمینیں دیں اور غریبوں کو گھروں کا مالک بنایا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ قائد عوام کے نظریے اور مشن کی خاطر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور مشن کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم 1973 کے آئین کی حفاظت، جمہوریت کو مضبوط، رواداری اور مساوات کو فروغ دیں گے، ہم پاکستان کو اسلامی دنیا کا رول ماڈل ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد کو منزل پر پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

Recent Posts

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

1 min ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

6 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

3 hours ago