پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلیے محفوظ کاروباری ماحول فراہم کرے گا، وزیراعظم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے لیے مکمل طور پر محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔
وزیراعظم آفس سے جار اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں پاکستان چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم نے چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا اور چین کے بنیادی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ علاہوہ ازیں رابطے میں باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت پیش رفت پر آگاہ کیا اور چینی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے لیے مکمل طور پر محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔
جس پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین کو نہ صرف ایک اسٹریٹجک دوست بلکہ ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتا ہے جس کا استحکام اور معاشی بہبود خطے اور چین کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم لی کو پاکستان میں سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا، سیلاب کے لیے چین کی فوری اور فراخدلانہ مدد پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم لی نے وزیر اعظم کو چین کی جانب سے پاکستان کی تعمیر نو کی کوششوں اور کانفرنس کی کامیابی کے لیے مسلسل حمایت کا یقین دلایا اور دونوں رہنماؤں نے 2023 اور اس کے بعد پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

1 min ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

4 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago