کراچی(قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے شہرمیں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ،کورنگی کے علاقے مہران ٹائون میں کیمیکل کی فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث15افرادجان کی بازی ہارگئے اوراب انکشاف ہواہے کہ فیکٹری رہائشی پلاٹ پرغیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیںْلیکن متاثرہ حصے میں بتایاجارہاہےکہ
35افرادموجودتھے ۔اب تک 15افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔انکشاف ہواہے کہ فیکٹری طور رہائشی اوور سیز سوسائٹی کے پلاٹ پر غیر قانو نی طور پر قائم کی گئی تھی ۔ یہ فیکٹری سوسائٹی کے پلاٹ نمبر سی 40 پر تعمیر کی گئی تھی ۔ کے ڈی اے حکام کاکہناہے کہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتی ہیں اور یہ مکمل طور پر غیر قانونی کام ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…