پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج یکدم بڑی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5200 روپے کم ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1848 ڈالر کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5200 روپے اور 4458 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 400 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگئی۔

Recent Posts

جسٹن بیبرکا اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ، گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) جسٹن بیبر، کینیڈین پاپ گلوکار، اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے…

1 min ago

ثمر علی خان سے تیسری شادی کیلئے کس نے کہا؟ عتیقہ اوڈھو کا حیران کن انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن…

14 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی کریں گے، علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر…

15 mins ago

جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین…

26 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)انسدا ددہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش…

33 mins ago

فواد چوہدری پر سفری پابندی؛ وزارت داخلہ کے نمائندے اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام…

36 mins ago