امریکا میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد کا قتل


اوٹا(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست اوٹا اینوک سٹی میں ایک خاندان کے آٹھ افراد کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینوک کے حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ البرٹ ڈرائیو کے علاقے میں ایک گھر میں 8 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ، ہلاک ہونیوالوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں .

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ واقعے کے بارے میں تاحال زیادہ معلومات نہیں دی جاسکتی کہ آیا واقعہ خودکشی کا ہے یا دہشتگردی کا اور اس سے دیگر شہریوں کو مزید خطرہ ہے یانہیں ؟ اس بارے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے . خیال رہے کہ 8ہزار آبادی پر مشتمل یہ علاقہ اینوک سٹی میں لوگ ایک مضبوط کمیونٹی کی طرح رہتے ہیں جہاں گھر شاذ و نادر ہی فروخت کیے جاتے ہیں اور تمام لوگ ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں . ریاستی حکام کی جانب سے واقعے پر دلی رنج کا اظہار کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں