سام سانگ ،نوکیا،اوپو،ٹیکنو،انفینکس،پاکستان میں تیارہونیوالےموبائل بازی لے گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)سام سانگ ،نوکیا،اوپو،ٹیکنو،انفینکس ،ویگوٹل ،کیوموبائل ،پاکستان میں مقامی سطح پرتیارہونیوالے موبائل بازی لےگئے برآمد شدہ موبائلز کوکہیں پیچھے چھوڑ دیا . رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کاکہناہے کہ جنوری سے جولائی 2021کے دوران پاکستان میں ایک کروڑ 22لاکھ ستر ہزار مو بائل فونز تیارکیے گئے جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعدادبیاسی لاکھ نوے ہزار تھی .

ریگولیٹری نظام کےاجرا کے بعد مقامی سطح پرتیارہونے والےموبائل فونز کی تعدادمیں اضافہ ہواہے . نئے نظام کےاجرا کے بعد پہلے سال ایک کروڑ 22لاکھ ستر ہزار موبائل فون تیارہوئے . جن میں اڑتالیس لاکھ سترہزار 4جی سمارٹ فونز شامل ہیں . حکومت نے مینوفیکچررز کے لیے پاکستان میں اپنے یونٹ کے قیام کے حوالے سے متعارف کرائی گئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کوموبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیں جس کے تحت اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے . ان کمپنیوں میں مشہور برانڈز جیسا کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں