ان کی اہلیہ کاتعلق لبنان سے تھا،اپنی یابچوں کی شادیاں بیرون ملک میں کرنے والے کچھ اہم پاکستانی سیاستدان

(قدرت روزنامہ)جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں کس نے کس سے شادی کرنی ہے اس کافیصلہ انسان کی پیدائش کے وقت ہی کاتب تقدیر کرلیتی ہے مگرانسان کویہ محسوس ہوتاہے کہ اس سب عمل میں اس کی کوششوں کادخل ہے ۔اسی طرح جس طرح موت کاایک وقت اورجگہ متعین ہے اسی طرح شادی کس جگہ پرہونی ہے یہ بھی وقت سے پہلے ہی طے کیاجاچکاہوتاہے ۔مگر ہم حضرت انسان ا س سارے معاملات کواپنی دسترس پرسمجھ
کردوسروں کواس حوالے سے تنقید کانشانہ بناتے ہیں ۔خاص طور پرسیاستدانوں سے عوام یہ امیدرکھتے ہیں کہ وہ اپنے جیون ساتھی کے طور پرکسی پاکستانی کاہی انتخاب کریں گے اورشادی کے لیے بھی اپنے ملک کوترجیح دیں گے مگر جب کبھی ایسانہیں ہوسکتاتوایسی شادیوں کوسخت تنقید کانشانہ تاریخ کے ہردور میں بنایاجاتارہاہے ایسی ہی کچھ شادیوں کے بارے میں آپ کوبتائیں گے۔ (مرتضیٰ بھٹو اور غنوی بھٹو کی شادی) مرتضیٰ بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بڑے بیٹے تھے ان کی پہلی شادی افغانستان سے تعلق رکھنے والی ایک دری لڑکی فوزیہ فصیح الدین سے ان کی پسند سے ہوئی تھی یہ شادی 1980 میں اس وقت ہوئی جب کہ ان کے والد کو پھانسی دی جا چکی تھی اور وہ جلاوطنی کے دن گزار رہے تھے- اس شادی سے ان کی ایک بیٹی فاطمہ بھٹو بھی تھیں مگر جلد ہی یہ شادی طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی اور مرتضیٰ بھٹو اپنی بیٹی فاطمہ کے ہمراہ شام چلے گئے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ لے لی تھی۔ وہیں پر ان کی ملاقات لبنانی نژاد غنویٰ کے ساتھ ہوئی جو کہ ایک ڈانسر تھیں یہ شادی 1989 میں شام میں ہی ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد مرتضیٰ اور غنویٰ جلاوطنی ترک کر کے پاکستان آگئے جہاں پر غنویٰ کے ہاں ان کے اکلوتے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کی پیدائش ہوئی- پاکستان واپسی کے بعد مرتضی بھٹو کو آصف علی زرداری کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ، خاندان کے اندر اس بات پر ایک تناؤ کا آغاز ہو گیا کہ بھٹو کا وارث کون ہو گا یہ تناؤ 1996 میں مرتضی بھٹو کی ایک پرسرار پولیس مقابلے میں موت کے بعد ختم ہوا- غنویٰ بھٹو نے اپنے شوہر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس کا الزام آصف علی زرداری پر لگایا گیا اور انہیں اس الزام میں گرفتار بھی کیا گیا مگر جلد عدم ثبوت کی بنا پر آزاد کر دیا گیا ۔ غنویٰ بھٹو ابھی بھی اپنے شوہر کے قاتلوں کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہیں مگر اس حوالے سے اب تک کچھ نہیں ہو سکا- (عمران خان اور جمائما خان کی شادی) پاکستان کے حالیہ وزیر اعظم اور سابقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان ایک طویل عرصے تک ایک ہینڈسم کنوارے کے طور پر زندگی کو انجوائے کرتے رہے مگر 1995 کو سیکڑوں لڑکیوں کے دل اس وقت ٹوٹ گئے جب انہوں نے برطانوی نژاد یہودی جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کر لی۔ اور یہ شادی ایک سادہ سی تقریب میں پہلے نکاح کی صورت میں اور اس کے بعد باقاعدہ رجسٹرار کے دفتر میں رجسٹر ہوئی۔ مگر اس وقت تک عمران خان نے سیاست میں باقاعدہ شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔ مگر 1996 میں جب انہوں نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا تب ان کی اور جمائما کی شادی کے حوالے سے تنازعات نے جنم لیا- ان کے مخالفین نے ان کے خلاف ایک مہم چلانی شروع کر دی اس دوران اس جوڑے کے گھر میں دو بیٹوں کی پیدائش بھی ہو چکی تھی مگر بدترین سیاسی مخالفت کے سبب اس جوڑے کے پاس دو ہی راستے تھے یا تو عمران خان سیاسی کیرئیر ختم کر کے جمائما کے ساتھ برطانیہ چلے جائیں یا پھر یہ دونوں اپنی راہیں جدا کر لیں- بلاآخر 2004 میں اس خوبصورت جوڑے نے اپنی راہیں جدا کر لیں اور جمائما دونوں بیٹوں کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہو گئيں۔ اس کے بعد عمران خان نے ایک شادی ریحام خان کے ساتھ بھی کی جو کچھ ہی عرصے میں طلاق پر پہنچ کر ختم ہوئی۔ اس کے بعد بشریٰ مانیکا سے عمران خان نے شادی کی جو اس وقت خاتون اول کے طور پر کام کر رہی ہیں- (مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی) گزشتہ ہفتے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی شریف خاندان کے دیرینہ دوست کی بیٹی عائشہ سیف کے ساتھ انجام پائی۔ اس شادی کو شریف خاندان کے ہر عمل کی طرح سوشل میڈیا پر شہہ سرخیوں میں جگہ ملی۔ اس شادی کے حوالے سے بہت سارے ایسے سوال تھے جو کہ لوگوں کے دلوں میں سر اٹھا رہے تھے جن میں سے پہلا سوال یہ تھا کہ یہ شادی برطانیہ میں کیوں انجام پائی جب کہ جنید کی ماں اور باپ دونوں ہی اس میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔ دوسرا سوال یہ تھا کہ اگر عائشہ سیف کی ڈولی لینے لندن ہی جانا تھا تو کیا ولیمہ پاکستان میں نہیں ہو سکتا تھا۔ عوام اس شادی کو شریف خاندان کی سیاست قرار دے رہے ہیں جس کے ذریعے ایک جانب تو یہ خاندان ایک بار پھر خبروں میں آگیا اور دوسری جانب اس شادی کے نتیجے میں انہوں نے سیف الرحمن کے ساتھ اپنے دیرینہ سیاسی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر کر دیا ہے- (نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی کی شادی) 32 پنکچر والے سابق گورنر پنجاب نجم سیٹھی کو 2013 کے الیکشن کے حوالے سے عمران خان کی جانب سے سخت ترین تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کے طور پر ان کی تقرری نے ان کے شریف خاندان کے ساتھ تعلقات کو اور بھی واضح کر دیا- ان کو اللہ نے دو بچوں سے نوازہ علی سیٹھی اور میرا سیٹھی نے اداکاری اور گلوکاری میں اپنا کیرئیر بنایا۔ مگر لوگوں کو اس وقت حیرانگی ہوئی جب 2019 میں نجم سیٹھی نے اپنی بیٹی میرا سیٹھی کی شادی کا فیصلہ ان کے دیرینہ دوست بلال سیٹھی کے ساتھ کیلیفورنیا امریکہ میں کرنے کا فیصلہ کیا- (نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی شادی) شریف خاندان پر یہ الزام بھی ہے کہ ان کے خاندان کے مرد ایک سے زیادہ شادیاں کرتے ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں اکثر میڈیا کی زینت بھی بنتی رہتی ہیں- نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز بہت کم عمری میں ہی پاکستان سے باہر چلے گئے تھے اس وجہ سے ان کا پاکستانی سیاست میں عمل دخل ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے قبل نہ ہونے کے برابر تھا- لہٰذا ان کی شادیوں کے حوالے سے بھی میڈيا پر زیادہ معلومات موجود نہیں ہیں مگر یہ کہا جاتا ہے کہ حسین نواز کی دو بیویاں اور سات بچے ہیں ان کی دوسری بیوی کے بارے میں ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اس کا تعلق بھی پاکستان کے بجائے فلسطینی نژاد لبنان سے ہے اور وہ ان کے بیٹے کی ٹیوٹر تھیں جس سے انہوں نے دوسری شادی کی –

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago