آخری سانسوں میں کیے گئے ایک کام نے ہیروبنادیا،اسکول وین سے ایکسیڈنٹ کے بعد ٹرک ڈرائیور کاایساعمل جس نے اس کوامرکردیا

(قدرت روزنامہ)عام طورپرجب کوئی حادثہ ہوتاہے توانسان سب سے پہلے خود کوبچانے کی کوشش کرتاہے اس وقت انسان کوصرف اورصرف اپناہوش ہوتاہے ۔اس وقت میں جب اپنی جان پربنی ہوتوانسان کوکسی دوسرے کی جان کی فکرنہیں ہوتی مگر دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جوکہ بے غرضی کی ایک مثال قائم کردیتے ہیں ۔ایسے ہی ایک انسان جوناتھن گرئیربھی تھے ۔جن کی عمر صرف 25سال تھی اوروہ باربرداری والے ٹرک چلاکرسامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاجر اپنی گزربسرکرتے تھے
ان کاتعلق سائوتھ جارجیاسے تھا۔اپنی روز مرہ کی ڈیوٹی کوانجام دیتے ہوئے جوناتھن اپنے ٹرک کوچلاتے ہوئے جارہے تھے توان کے ٹرک کا ایک اسکول بس سے حادثہ پیش آ گیا یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے ایک جانب تو جوناتھن کے ٹرک پوری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری جانب اسکول بس کو بھی بری طرح نقصان پہنچا-اس حادثے کے نتیجے میں جوناتھن بھی بری طرح زخمی ہو گئے مگر ان چوٹوں کے باوجود اپنی جان بچانےکے بجائے جوناتھن کو اسکول کے بچوں کی فکر تھی تقریباً بارہ بچے اس حال میں تھے کہ وہ بس کی ٹوٹی ہوئی سیٹوں کے بیچ میں پھنس چکے تھے اور بری طرح رو رہے تھے-اس موقع پر جوناتھن نے اپنی پرواہ کرنے کے بجاۓ فوراً ہی بس کے اندر سے بچوں کو نکالنا شروع کر دیا اور دس بچوں کو اس بس سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے- اسی دوران ریسکیو والے بھی پہنچ گئے اور انہوں نے جوناتھن کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اس کو ہسپتال لے گئے-اس سارے حادثے کا سب سے بڑا اور بد ترین پہلو یہ تھا کہ جوناتھن جب ہسپتال پہنچا تب تک ان کی اپنی حالت بری طرح خراب ہو چکی تھی۔ ان کے زخموں سے بہنے والا خون بچوں کو بچانے کے چکر میں بہت ضائع ہو چکا تھا-ہسپتال والوں نے جوناتھن کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکے اور جوناتھن نے بچوں کو تو بچا لیا مگر اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ جوناتھن کی موت نے نہ صرف اس کے ماں باپ کو سخت صدمے سے دوچار کر دیا بلکہ ان کی موت کا دکھ ان والدین کو بھی تھا جن کے بچوں کو بچاتے ہوئے انہوں نے اپنی جان قربان کر دی-ان بچوں کے والدین کا جوناتھن کے حوالے سے کہنا تھا کہ جوناتھن کے سینے میں ایسا سونے کا دل تھا جو کہ دوسروں کی تکلیف کو نہ صرف محسوس کر سکتا تھا بلکہ خود کو تکلیف میں ڈال کر دوسروں کو خوشی دیتا تھا اور وہ لوگ جوناتھن کے احسان کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے-جوناتھن کی موت ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو کہ دوسروں کے لیے جیتے ہیں اور دوسروں کے لیے ہی مرتے ہیں-

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago