سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دیدی


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی . سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق یہ مخصوص نشستیں 6 کیٹیگریز کے لیے ہیں جن میں خواتین، نوجوان، مزدور، کسان، غیرمسلم، خصوصی افراد، مزدور اور ٹرانس جینڈر شامل ہیں .


سندھ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری بھی دی ہے . سندھ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی .
سندھ حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016 میں شروع کیا تھا . محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بینک کے اہداف کو حاصل کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں