عمران خان کو سلو پوائزننگ زہر دے کر مارنے کی کوشش کی جارہی ہے، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ شید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟ یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزننگ زہر دے کر مار دیا جائے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن گداگری کا ماہر نواز شریف خاندان، آصف زرداری ناکام ہوچکے، کابل والے بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کہاں سے آگئے؟ ان کی شکل ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزننگ زہر دے کر مار دیا جائے، 14 جماعتوں کی سیاست ختم ہوگئی اب ان کرپٹ اسمبلیوں میں عمران خان نہیں بیٹھے گا، عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید اسی اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا جہاں چور بیٹھے ہوں، اللہ تعالیٰ ملک کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے جلد نئے الیکشن ہوں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف کیس زندہ ہوگیا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ دینے کی پٹیشن دائر کر دی ہے، نئے سال میں لال حویلی سے پہلی تقریر کر رہا ہوں، پاکستان جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کی طویل بات نہیں کروں گا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

2 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

2 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

2 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

2 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago