بلوچستان میں مغربی ہوائیں آج داخل ہونگی، کراچی میں سردی بڑھے گی


کراچی (قدرت روزنامہ)خشک اور خنک ہواؤں نے کراچی کا رخ کر لیا، سرد ہوائیں چلنے سے شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
خنک ہواؤں کے باعث شہرِ قائد کا درجۂ حرارت کم ہونا شروع ہو گیا ہے، گزشتہ شب کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے رات کا درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے، رات میں درجۂ حرارت 7 سے 9 اور دن میں 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
مغربی ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہونگی
مغربی ہوائیں آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی، 7 یا 8 جنوری کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہو سکتا ہے، 15 جنوری کے بعد سے مغربی ہواؤں کے سسٹم تواتر سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے الرٹ کے مطابق مغربی ہوائیں 6 جنوری کو شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی، جو ویک اینڈ کے دوران بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی، ان کے تحت مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ان مغربی ہواؤں کے باعث 7 اور 8 جنوری کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی ، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن اور پشین میں بارش جبکہ شمالی بلوچستان کے پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔7 تا 9 جنوری پوٹھو ہار، اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مالا کنڈ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
بارش سے درجۂ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بارانی علاقوں میں بارش کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ہو گی، بارش کے دنوں میں دھند کی شدت کم ہو جائے گی۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پڑ سکتا ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے آمد و رفت میں رکاوٹ کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور برف باری کے دوران متعلقہ محکمے محتاط رہیں۔

Recent Posts

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

1 min ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

1 min ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

9 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

33 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

37 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

50 mins ago