صوبے کے پاس گندم کی شارٹیج نہیں: وزیرِ خوراک پنجاب


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس کسی طرح کی گندم کی شارٹیج نہیں۔لاہورمیں وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو غلط بیانی کرتے دیکھ رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ فوڈ سیکیورٹی نے کل کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا، ہم نے اس سال 10 لاکھ ٹن گندم زیادہ پری کیور کی ہے۔حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ وزیرِ موصوف سے کہوں گا کہ غلطی بیانی انہیں زیب نہیں دیتی، آپ اپنی غلط بیانیوں سے اپنی نااہلیوں کو نہیں چھپا سکتے۔
وزیرِ خوراک پنجاب نے کہا کہ سرکاری گندم کی سرکاری قیمت پر فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ سرکاری آٹے کی عوام تک فراہمی یقینی بنا رہی ہے، سرکاری گندم کی 2300 روپے فی من فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے؟حسنین بہادر دریشک نے جواب دیا کہ جو قانون کہتا ہے پرویز الہٰی صاحب کو وہ کرنا چاہیے، میں سب سے پہلے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دوں گا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

8 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago