اسٹیک ہولڈرز ساتھ بیٹھے تو میں بھی ساتھ ہوں، آفاق احمد کی گورنر سندھ سے ملاقات میں گفتگو


کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سے ملاقات کی، گورنر نے کہا کہ اختلافات ختم کروانے کے مشن پر ہوں، آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز ساتھ بیٹھے تو میں بھی ساتھ ہوں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں امن و امان سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اختلافات ختم کروا کے لوگوں کو باہم جوڑنے کے مشن پر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے باسی ہم سب کی جانب دیکھ رہے ہیں، کراچی سب کا دوست ہے، اس کا کوئی دوست دکھائی نہیں دے رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسائل حل کرنے کوئی نہیں آئے گا، ہمیں خود کام کرنا ہوگا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ پر بٹھائیں گے، آفاق احمد، خالد مقبول، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو ساتھ بٹھائیں گے۔
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ گورنر کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ شہر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ میرے پاس آئے اور خواہش کا اظہار کیا کہ سب ایک ہوجائیں۔آفاق احمد نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز بیٹھتے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ آتا ہے تو میں ساتھ ہوں۔

Recent Posts

“زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننے کو مل رہی ہیں”ننھے وی لاگر کے والد نے بیان جاری کر دیا

گلگت بلتستان (قدرت روزنامہ) انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی…

20 mins ago

’سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا‘والد سلیم خان کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی…

30 mins ago

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین…

33 mins ago

ہمایوں سعید نے شادی کے کئی سالوں بعد بھی اولاد نہ ہونے پر پہلی مرتبہ دل کی بات کہہ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری…

36 mins ago

گزشتہ 10 ماہ کے دوران کتنی مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے؟ رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پر ایک ارب 26…

39 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف ایران روانہ ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف ایران روانہ ہو گئے،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ…

42 mins ago