کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی  کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا، مہران ٹاؤن میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ایف آئی آر میں فیکٹری کے مالکان، انتظامیہ اور سیکیورٹی کے عملے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں فیکٹری کے مالک علی مہتا، منیجر عمران زیدی، 2 سپر وائزروں ظفر اور ریحان اور چوکیدار سید زرین کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری میں ایمرجنسی صورتِ حال میں نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، جبکہ فیکٹری میں جانے کا ایک ہی راستہ تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں کوئی الارم سسٹم بھی موجود نہ تھا، چوکیدار سے تالا کھولنے کے لیے کہا گیا، عمارت ایسے بنائی گئی کہ ایمرجنسی میں کوئی باہر نہ نکل سکے۔
ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ واقعے میں 16 افراد جل کر اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 1 شخص بیٹے کی موت پر صدمے سے چل بسا۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

11 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

23 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

32 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں…

35 mins ago

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

42 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

1 hour ago