دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیراعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ


اسلا م آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف سے اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد نے ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان، مفتی تقی عثمانی،مولانا حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، پروفیسر ساجد میر، مولانا عبدالکبیرآزاد، مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر علما شریک تھے۔
وفد نے وزیراعظم کو مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا طریقہ کارمزید سہل کرنے میں مدد دیں گے، مدارس میں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی میں بھی مدد فراہم کریں گے۔وزیراعظم سے مولانافضل الرحمان کی قیادت میں دینی مدارس کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کے مطالبات تسلیم کرلیے جس کے تحت حکومت مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون میں ترمیم لانے پر آمادہ ہوگئی ہے۔مجوزہ ترمیم کے تحت رجسٹریشن ایکٹ میں سیکشن 21 کا اضافہ کیا جائے گا، اس ترمیم سے مدارس کی رجسٹریشن متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے وزارت قانون کو قانونی مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی جب کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن پر طاقتور اداروں کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر بھی غیراعلانیہ پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

1 min ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

24 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

32 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

38 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

1 hour ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago