واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے استعمال کنندگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ میں وائس میسیجز کے لئے دو نہایت مفید فیچرز شامل کر دیے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال کنندگان اب اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسیجز کوبھیجنے سے قبل سن بھی سکیں گے، وائس میسجز کے لئے ان دو نئے فیچرزکو واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.18.3 میں شامل کیا گیا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس میں پہلا فیچر رئیل ٹائم وائس لہریں ظاہر کرے گا اور وائس پیغام کی ریکارڈنگ روکنا بھی ممکن ہوسکے گا۔اس کے علاوہ دوسرے فیچر میں کسی بھی ریکارڈ کیے گئے پیغام کو بھیجنے سے قبل سنا جاسکے گا، اس سے قبل بھی وائس میسج کو سننا ممکن تھا لیکن اس کا طریقہ کار بہت پیچیدہ تھا۔
اب واٹس ایپ نے اسے مزید سہل بناتے ہوئے STOP کا بٹن شامل کردیا ہے اور آپ اپنے ریکارڈ کیے گئے وائس میسجز کو سن سکتے ہیں اور اگر آپ اسے بھیجنا نہیں چاہتے تو انہیں ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔واٹس ایپ نے ان نئے فیچرز کو آج سے فعال کردیا ہے اور استعمال کنددگان اپنی ایپلیکیشن اپ ڈیٹ کرنے بعد اسے استعمال کرسکیں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago