پاکستانی نژاد خاتون نے 6فٹ 3انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ورجینیا(قدرت روزنامہ) ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30سالہ خاتون نے 17سال کے بعد بال کٹواکر 6فٹ 3انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

خاتون کے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پہلے لمبے اور پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انھیں 13سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔

زہاب کمال کے مطابق انھوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوں کہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔بعد ازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

9 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

14 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

25 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

31 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

42 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

48 mins ago