اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، شوکت ترین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ وائٹ پیپر میں ہماری توجہ ورثے میں ملی تباہ حال معیشت اور اس کے اثرات پر مرکوز تھی، کورونا کے باوجود 6 فیصد نمو کے ساتھ معیشت کی ترقی ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری کے ذریعے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا، اسحاق ڈار معیشت بچانے کے لیے کوئی قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم ان سے اخراجات میں ریکارڈ اضافے اور 9 ماہ کی تباہی کا جواب مانگتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مارچ تا جولائی 2022 میں مہنگائی کی شرح 10.8 فیصد رہی جبکہ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 25 فیصد رہی۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی پالیسیوں سے40 سے50 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کےخطرے سے دوچارہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago