کیا مشہور ڈرامہ سیریل اطغرل غازی کو نیٹ فلکس سے ہٹایا جا رہا ہے ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو نیٹ فلکس سے ہٹایا جارہا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد نیٹ فلکس یوزرز کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے انہیں یہ نوٹیفکیشن موصول ہورہا ہے کہ نیٹ فلکس یوزرز 20 ستمبر 2021 کے بعد سے ارطغرل غازی کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھ سکیں گے۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ نوٹیفکیشن امریکہ اور برطانیہ میں نیٹ فلکس یوزرز کو موصول ہوا ہے، جس کے بعد ان صارفین نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے نیٹ فلکس کی جانب سے کوئی تردید کا تصدیق بھی سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ سلطنت عثمانیہ کے قیام کے حوالے سے بنائے گئے ترک ڈرامہ سیریل کو نیٹ فلکس کے کامیاب ترین سیریز میں شمار کیا جاتا ہے اس سیریز کو گزشتہ برس رمضان میں وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر اردو میں ترجمہ کے بعد نشر بھی کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

8 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

21 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

24 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

33 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

45 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

52 mins ago