ممبئی(قدرت روزنامہ)سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان مودی سرکار کی جانب سے بائیکاٹ کے مطالبے اور دیگر تنازعات کےساتھ ساتھ اب تشہیری مہم کے حوالے سے بھی مشکلات کا شکار ہو گئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دال کے کارکنوں نے گجرات کے شہر احمدآباد میں ایک شاپنگ مال کے اندر شاہ رخ خان اور دیپیکا کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے لگے ہوئے پوسٹرز پھاڑ دیئے۔
صرف یہی نہیں بلکہ فلم کی پروموشن کے حوالے سے لگائی جانے والی اسٹینڈیز اور دیگر تشہیری مواد کو توڑ کر فلم کی کاسٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔
فلم ’پٹھان‘ کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہندو شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
کنگ خان کی فلم پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں اور فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔ریاست بہار میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف مودی سرکار کے اراکین اسمبلی کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔
ایم پی ایز کی جانب سے مسلسل فلم میں کپڑوں کے رنگ پر ہنگامہ مچایا جا رہا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…