ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سمبل نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی . اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل کی تعریف کی اور فریم ورک کو پورے ملک میں اسٹریٹجی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت دی . وزیراعظم عمران خان نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی اسکول کرکٹ چیمپیئن شپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ سے اصل ٹیلٹ سامنے آتا ہے . چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی پنجاب حکومت کے کردار سے آگاہ کیا . واضح رہے کہ اجلاس میں فہمیدہ مرزا، شہباز گل، سی ای او پی سی بی وسیم خان اور خرم نیازی نے شرکت کی . . .
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اسکول کرکٹ سے متعلق فریم ورک کی منظوری دے دی ہے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسکول کرکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی .
متعلقہ خبریں