وزیراعظم نے اسکول کرکٹ سے متعلق فریم ورک کی منظوری دے دی

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اسکول کرکٹ سے متعلق فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسکول کرکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سمبل نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل کی تعریف کی اور فریم ورک کو پورے ملک میں اسٹریٹجی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم عمران خان نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی اسکول کرکٹ چیمپیئن شپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ سے اصل ٹیلٹ سامنے آتا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی پنجاب حکومت کے کردار سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں فہمیدہ مرزا، شہباز گل، سی ای او پی سی بی وسیم خان اور خرم نیازی نے شرکت کی۔

Recent Posts

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

17 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

24 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

43 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

51 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

54 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

1 hour ago