ایم کیو ایم 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیلئے احتجاج کر رہی ہے: مرتضیٰ وہاب


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 15 جنوری کو انتخابات نہ کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر 2 کلو میٹر پیدل راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی 15 تاریخ کو انتخابات کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے کراچی میں بہتری کا کام جاری رکھا ہوا ہے، ہمیں کام کے اوپر فوکس کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں برنس روڈ کے پاس پیپلز اسکوائر بنایا، ایک خوبصورت فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا گیا، اس کے بعد ابراہیم حیدری میں اربن اسٹیٹ ڈیولپ کیا، دوسرے فیز میں کام کا آغاز چند ماہ پہلے کیا تھا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہاں پر موجود فوڈ اسٹریٹ سے سب کو محبت ہے، یہ جگہ ضلع جنوبی میں واقع ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کھانے کے ساتھ واک بھی ضروری ہے، شہریوں کے اندر یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ شہر ان کا ہے، شہریوں سے درخواست ہے اس کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہر ہفتے کے بعد مختلف پروجیکٹس کا افتتاح ہو گا، اسمبلی یا حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ بتا دیا جائے گا۔سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تو 15 جنوری کو انتخابات کا کہا ہے، احتجاج کرنے والی جماعتِ اسلامی کو مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اداروں سے امید ہونی چاہیے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago