منال اور احسن کی شادی کی تاریخ کا اعلان، کارڈ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اور معروف اداکارہ منال خان اور اور اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاھرام پوسٹ پر اپنی شادی کا کارڈ پوسٹ کیا ہے جس میں منال خان نے باقاعدہ طور پر اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

کارڈ پر درج تاریخ کے مطابق منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی 10 ستمبر، 2021کو منعقد ہوگی۔
اس سے قبل ایمن خان نے اپنی بہن منال خان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔تقریب کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی بہن ایمن خان کو شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ اور ماڈل منال خان کی احسن محسن کے ساتھ منگنی ہوئی ہے جس کے بعد وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی،اُنہوں نے کیپشن میں اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔
منال خان کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Recent Posts

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

7 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago