دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کے لیے پہلی شہادت سندھ کے شہر میرپورخاص میں ہو گئی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلہ نہیں دے سکی، اب مہنگائی مارچ کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالرز رہ گئے جو 20 روز سے کم کی امپورٹ کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ 9 ماہ کی تباہی اور ڈیفالٹ سے بچنے کا روڈ میپ چاہیے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میرپور خاص میں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا تھا۔جاں بحق ہونے والا 38 سالہ شخص 6 بچوں کا باپ تھا۔

Recent Posts

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

9 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

13 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

28 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

33 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

47 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

1 hour ago