جہانگیر ترین، علیم خان، چوہدری سرور کوئی جماعت نہیں بنا رہے: عون چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے بھی نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ایک بیان میں عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔عون چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا، ہم الگ سے کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کی تھی۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے، چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن میرا سیاست کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت اور اس کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

5 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

30 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago