کراچی میں فوری اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی تیز کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوری اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔ تمام ہاٹ اسپاٹ، پیک آورز اور حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے۔ شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کو ان کے علاقوں میں کرائم ریٹ کی بنیاد پر رکھیں۔ جس ضلع میں اسٹریٹ کرائم بڑھ جائے اس کے ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کریں۔ تمام ایس ایس پیز اسٹریٹ کرائم اور ڈرگ پیڈلرز کے خلاف سخت کارروائی شروع کریں۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے پولیس کی تعیناتی کے فوٹو بنا کر ان سے شیئر کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایس یو کو بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سڑکوں پر لائیں۔ ریزرو پولیس کو بھی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سڑکوں پر پیٹرولنگ میں شامل کریں۔آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

20 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

27 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

34 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

58 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

7 hours ago