مینار پاکستان واقعہ عائشہ اکرم کا ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان واقعہ میں ہراسانی کی شکار خاتون ٹک ٹاکر نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے شناختی پریڈ سے انکار کردیا . 14 اگست کو مینار پاکستان پر ہراسانی کا واقعہ پیش آنے کے بعد لاہور پولیس نے تفتیش کے دوران 144 کے قریب افراد کو حراست میں لیا تھا جن کی شناختی پریڈ تھی تاہم ہراسانی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے شناختی پریڈ سے انکار کردیا .

خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہا کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے جیل شناختی پریڈ کے لیے نہیں آسکتی . خاتون ٹک ٹاکر کی غیر حاضری کے باعث شناختی پریڈ کے لیے آئے جوڈیشل مجسٹریٹ کیمپ جیل سے واپس روانہ ہوگئے . . .

متعلقہ خبریں