پشاور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں فی کلو آٹا 165 روپے تک پہنچ گیا جس کے بعد روٹی تیس روپے کی فروخت ہونے لگی . ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی آٹے کا بحران جاری ہے، پشاور میں آٹے کے نرخ بے قابو ہوگئے .
فی کلو آٹا 145 روپے سے بڑھ کر 165 روپے فی کلو ہوگیا جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 3500 روپے کا ہوگیا . 80 کلو آٹے کی بوری 12 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار 700 روپے کی ہوگئی . گندم اور آٹے کے نرخ بڑھنے کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھادی جس کے بعد پشاور میں روٹی 30 روپے میں فروخت کی جاری ہے .
. .