پشاور:کروناویکسین نہ لگوانےوالے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکرنےکافیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانےوالے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے . پشاور میں ہفتے کو معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش اور وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دی .

وزیرصحت نے بتایا کہ جن سرکاری ملازمین نے اب تک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی خوراک نہیں لگوائی ہے ان کی تنخواہیں بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے . اس کے علاوہ ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی . صوبائی وزیرصحت نے واضح کیا کہ اگر شہری ویکسی نیشن اور ایس او پیز میں تعاون نہیں کریں گے تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں جبکہ ایس او پیز پرعمل درآمد کے لئے فوج کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے . نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کرکے ہم چوتھی لہر کی شدت کو کم کرسکتے ہیں . اس وقت خیبرپختونخوا میں 73 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اور58 لاکھ کی آبادی کو ایک ڈوز لگ چکی ہے جبکہ اگلے 2 ماہ میں 1 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی . موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 1107 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں . . .

متعلقہ خبریں