پشاور:کروناویکسین نہ لگوانےوالے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکرنےکافیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانےوالے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں ہفتے کو معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش اور وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دی۔ وزیرصحت نے بتایا کہ جن سرکاری ملازمین نے اب تک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی خوراک نہیں لگوائی ہے ان کی تنخواہیں بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین نہ لگانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔

صوبائی وزیرصحت نے واضح کیا کہ اگر شہری ویکسی نیشن اور ایس او پیز میں تعاون نہیں کریں گے تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں جبکہ ایس او پیز پرعمل درآمد کے لئے فوج کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے۔نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کرکے ہم چوتھی لہر کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں 73 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اور58 لاکھ کی آبادی کو ایک ڈوز لگ چکی ہے جبکہ اگلے 2 ماہ میں 1 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 1107 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

9 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

40 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago