ویرات کوہلی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ریپر بن گئے . مشہور گلوکاروں کے ساتھ گانا گا دیا .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا . کوہلی نے ریپرز ڈیوائن اور جونیتا گاندھی کے ساتھ مل کر گانا نیا شیر گایا . ویرات کوہلی نے گانے کی ویڈیو میں دونوں فنکاروں کے ساتھ مل کر ڈانس بھی کیا . ویرات کوہلی نے گانا گانے سے متعلق بیان میں کہا کہ میں ایک کھلاڑی ہوں جو میدان میں اور میدان سے باہردلیرانہ فیصلے کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتا . میں اس رویے کو جاری رکھوں گا کیونکہ اسی رویے کے باعث میں آج اس مقام پر ہوں .

. .

متعلقہ خبریں