لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو کم کرنے کے لیے ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔نعمان اعجاز نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سماجی اور معاشرتی مسائل پر بھی بات کی۔
اُنہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے بچوں کی چھوٹی عمر میں شادیاں کرنا چھوڑ دیں، جب تک آپ کا بچہ کمانے کے قابل نہ ہوجائے اور اپنی بیوی کے اخراجات اُٹھانے کے قابل نہ ہوجائے اس کی شادی نہ کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے اپنے بچوں کی زندگیوں کو خراب نہ کریں، اپنے بچوں کو سمجھدار ہونے کے بعد اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے دیں۔اداکار کے خیال میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑوں کے درمیان صرف پیسوں کی وجہ سے ہی لڑائیاں شروع ہوتی ہیں اور پھر بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…