سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،وزیر اعظم

جنیوا (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں . سیلاب کے باعث بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کم سے کم 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں سیلاب متاثرین علاقوں کی تعمیر اور بحالی کیلئے عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیاہوں،سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا،تعلیمی ادارے،مکانات ،زراعت اور دیہات کو شدید نقصان پہنچا .
پاکستانی عوام کا دکھ درد سمجھنے پر تمام شرکاء کا مشکور ہوں،پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے .
سیلاب میں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا،یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں آنے اور پاکستان کی مدد کرنے پر نہایت شکر گزار ہیں جبکہ پاکستان مشکل میں مدد کرنے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولے گا .

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا،سیلاب کے باعث 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھرہوئے،سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر یورپین یونین سمیت تمام ممالک کے شکرگزار ہیں . سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے،سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے انہیں اچھا مسبقتل دینا ہے .
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے،نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر ہے جو جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے . ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹرز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیو کا عمل مکمل کیاگیا . وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ،ورلڈ بینک اور ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی .

. .

متعلقہ خبریں