کبریٰ خان نازیبا الزامات کیس: ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی


کراچی(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر نازیبا الزامات لگانے سے متعلق اداکارہ رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی۔رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں معروف اداکارہ کبری خان کی نازیبا الزامات لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس صلاح الدین پہنور کی رخصت کے باعث دوسری بینچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم پر کبریٰ خان کیخلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کی۔
ایف آئی اے نے رپورٹ میں کہا کہ کبریٰ خان کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ کبری خان کیخلاف مہم چلانے والے تمام اکائونٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے بھی کہہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بعد عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر اداکاراؤں سے متعلق مواد بلاک کرنے اور معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اداکارہ نے 5 جنوری کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں پر جھوٹے الزامات لگائے۔ من گھڑت الزامات سے درخواستگزار و دیگر اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔ عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے مؤقف سے مکر گئے۔
درخواست میں 14 ٹوئٹر اور 13 انسٹا گرام سمیت 27 دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ اس دوران درخواستگزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ درخواست میں شکوہ کیا گیا تھا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن یوٹیوبرز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Recent Posts

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

8 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

1 hour ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

2 hours ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago