بشریٰ بی بی مجھے بیٹا کہتی تھیں، وہ آڈیو تو لیک نہیں ہوئی: ذلفی بخاری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی مجھے بیٹا کہتی تھیں، وہ آڈیو تو لیک نہیں ہوئی۔نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ سیاست اتنی گری ہوئی اور گھٹیا ہو سکتی ہے؟ دو تین ادارے ہی ہوتے ہیں، جن کے پاس آڈیوز ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی بنی ہوئی ہے، وہاں 200 طالب علم زیرِ تعلیم ہیں، نیب نے عزت دی اور پیشہ ورانہ انداز سے بات کی، ڈونیشن آپ نیک نیتی سے دیتے ہیں۔ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی محفوظ لائن کو کون ریکارڈ کر رہا ہے، ٹیلی گراف ایکٹ 1985ء اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت آڈیو لیکس پر کیس کروں گا، یہ آڈیوز ایڈیٹ کر کے بنائی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ این سی اے اور یونیورسٹی کا کوئی لنک نہیں ہے، مجھے سوالنامہ دیا گیا ہے اس کا کل پرسوں تک جواب دے دوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی میرے کیس سے پہلے ہی تھی، مجھے بطور گواہ بلایا گیا ہے بطور ملزم نہیں، اگر قانون توڑا گیا ہے تو بتائیں کہ کہاں قانون توڑا گیا، ٹیم کام کر رہی ہے کہ وہ آڈیو لیک کس نے نکالی ہے، جس نے سب سے پہلے آڈیو نکالی پتہ چل جائے گا۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago