نئی پارٹی بنانے کی تردید، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ ہے: چوہدری سرور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)علیم خان اور ترین گروپ کے بعد سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا برٹش ہائی کمیشن کا مشکور ہوں کہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرتے ہیں، متاثرہ بچوں کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ نے کٹس بھیجی ہیں، بلوچستان جاکر یہ کٹس بچوں میں تقسیم کریں گے، ہمارے پاس 200 کے قریب تنظیمیں رجسٹرڈ ہیں جو کسی بھی آفت میں کام کرسکتی ہیں۔
چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ دنیا میں سیاستدان ذاتی مفادات بعد میں اور قومی مفاد پہلےدیکھتے ہیں لیکن ہم بلیم گیم سے نہیں نکلتے، میں نے اخبارات اور ٹی وی میں دیکھا کہ میں پارٹی بنا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی صدارت کی کوئی بات نہیں کی، سیاسی لوگ ملتے ہیں تو سیاسی باتیں ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے ہیں سینئر رہنما میرے دوست ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور کا کہنا تھا عمران خان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا، میں نے جب ن لیگ کو چھوڑا، تب پی ٹی آئی کی مقبولیت اتنی نہیں تھی، پی ٹی آئی حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، پرویز خٹک پولیس ریفارمز نہ کر سکے، پنجاب میں بھی بہتری نہ آئی صرف دعوے کیے گئے۔
چوہدری سرور نے مزید کہا کہ عمران خان سے اختلاف اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے نہیں ہے، عمران خان اور ٹیم دعووں پر عمل نہ کر سکے، پی ٹی آئی نے رائٹ مین فار دا رائٹ جاب کے بیانیے پر عمل نہیں کیا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

2 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

28 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago