اللہ ایسی نوبت نہ لائے کہ پرویز الٰہی ہمارے قریب آئیں: خواجہ آصف


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اللہ ایسی نوبت نہ لائے کہ پرویز الٰہی ہمارے قریب آئیں۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کو پارٹی کا آرگنائزر لگانا اچھی بات ہے جب کہ نواز شریف کی واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کاکوئی علم نہیں، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے پنجاب حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہی، میرے خیال میں اسمبلی کے اندر ہمارے بے شمار بندے موجود ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پرلوگ مایوس ہورہے ہیں، لوگ اپنے لیے نئی پارٹیاں اور نئی پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ جب کسی پارٹی کی مقبولیت کا گراف گرتا ہے تو لوگ نئی پارٹیوں میں جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ایسی نوبت نہ لائے کہ پرویز الٰہی ہمارے قریب آئیں البتہ پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی، عمران خان کے مبینہ ڈاکو کو فارغ تو ہونا ہے۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

4 mins ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

40 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

56 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago