نیٹ فلکس کی مشہور فلم ’’حسین دلرُبا‘‘ کے سیکوئل کی تیاری


ممبئی(قدرت روزنامہ) نیٹ فلکس کی مشہور فلم ’’حسین دلرُبا‘‘ کے سیکوئل کی تیاری کی جارہی ہے، فلم کی لیڈ میں شامل اداکار وکرانت میسی نے حسین دلرُبا کے سیکوئل کی تصدیق کردی، فلم میں تاپسی پنو نے وکرانت کے ساتھ سکرین شیئر کی۔
جولائی 2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس میں حسین دلرُبا فلم کو پیش کیا گیا، یہ ایکشن سسپنس فلم کافی عرصے تک نیٹ فلکس ٹاپ 10 میں بھی رہی، فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل اداکار وکرانت میسی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جلد اس کی شوٹنگ پر کام شروع ہو جائے گا۔
حسین دلرُبا ایک ایکشن، تھرلر، کرائم بیسڈ فلم تھی، جس میں تاپسی پنو، وکرانت میسی اور ہشوردھن رانے نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ حسین دلرُبا فلم کے سیکوئل کے حوالے سے وکرانت نے بتایا کہ فلم میں بہت کچھ مختلف اور نیا ہوگا، سوائے ان کے اور تاپسی کے۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدوں سے بڑھ کر محبت ملی جس کی ہمیں توقع بھی نہ تھی، وکرانت نے یہ بی بتایا کہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔

Recent Posts

پارٹی متحد ہے،تین چار لوگ نے ادھم مچایا ہوا ہے،شبلی فراز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارٹی میں…

8 mins ago

لاہور:مناواں، شادی میں چلی گولی 16سالہ لؑڑکی کی جان لے گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مناواں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں…

13 mins ago

خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 9دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوامیں 2مختلف آپریشنز کےدوران 9دہشتگردمارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ…

15 mins ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خود مختاری کیلئےخطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خود…

28 mins ago

گورنر بلوچستان کایونیورسٹی بس حادثے کا نوٹس، رپورٹ طلب کی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے آج بیوٹمز یونیورسٹی بس میں زیر تعلیم…

58 mins ago

اقتدار کیلئےغیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف…

1 hour ago