ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹی وی اداکار ” گورو دکشت“ کو نارکوٹکس کنٹررول بیورو کی جانب سے گرفتار کر لیا گیاہے اور عدالت نے تحقیقات کیلئے انہیں 30 روز کیلئے بیورو کے حوالے کر دیاہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی لوکھنڈوالا میں اداکار کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران منشیات ملنے کے بعد اب این سی بی نے بلاآخر انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔انہیں اعجاز خان سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیاہے ۔اعجاز خان کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد این سی بی نے گورو ڈکشت کے گھر سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چرس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی تھیں تاہم جب گورو اور ان کے دوست نے پولیس کو آتے ہوئے دیکھا تو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔اس وقت سے پولیس نے اداکار کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی ۔ گرفتاری کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 30 اگست تک تحقیقات کیلئے ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…