سعودی سرجنز کا بڑا کارنامہ, 8ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگا دیا


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ریاض میں قائم اسپتال کے سرجنز کی ٹیم نے 8 ماہ کی بچی کو صحت مند دل لگایا،عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری ٹیم نے دارالحکومت ریاض میں

24گھنٹوں کے دوران 2 بچیوں کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیے ،آپریشن سے قبل دونوں لڑکیاں، ایک 8 ماہ سے کم عمر اماراتی بچی، اور ایک 19 ماہ کی سعودی بچی دل کی خرابی کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں تھیں، دونوں بچیوں کو ٹرانسپلانٹ کے انتظار میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں بھی رکھا گیا تھا،آٹھ ماہ کے بچے کے دل کی پیوندکاری کا کیس مشرق وسطی کے سب سے کم عمر بچے کا کیس بن گیا ہے، اس سے قبل 11 ماہ کی غیم نامی بچی کے دل کی پیوند کاری 2021 میں ہوئی تھی،پہلی سرجری کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی سرجیکل ٹیم نے ایک متوفی عطیہ دہندہ کے دل کو نکال کر لانے کے لیے دبئی کا سفر کیا . جب کہ دوسری سرجری کے لیے ٹیم نے مکہ مکرمہ کا سفر کیا،سفری سہولت سعودی وزارت دفاع کی ایرومیڈیکل ایوکیویش ٹیم، اور متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر فار ریگولیٹنگ ڈونیشن اینڈ ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشو نے فراہم کی،ٹرانسپلاٹ کے بعد دونوں بچیوں کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں