افغان سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے

کابل (قدرت روزنامہ) افغان طالبان نے 5 ممالک سے متصل اہم سرحدوں اور تجارتی گزرگاہوں سمیت افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ایک ملاقات میں روسی ایلچی کو افغان سرزمین کے کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں طالبان کے ایک وفد نے افغانستان کے لیے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر ابلوف سے ملاقات کی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران روس کے افغانستان کے خصوصی ایلچی نے طالبان کے افغانستان میں طاقتور ہونے سے شمالی علاقوں میں سابق سوویت وسطی ایشیائی ممالک کے غیر مستحکم ہونے کی تشویش کا اظہار کیا۔جس پر طالبان نے وسطی ایشیائی ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور افغانستان میں غیر ملکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی سلامتی کی ضمانت بھی دی۔

اس حوالے سے ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بھی تصدیق کی کہ ماسکو ملاقات میں ہمارے وفد نے روس یا پڑوسی ممالک پر حملہ کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔روسی ایلچی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طالبان وفد نے دعویٰ کیا کہ افغان سیکیورٹی فورسز سے ملک کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جن میں اہم سرحدیں اور تجارتی گزرگاہیں شامل ہیں۔روس نے بھی طالبان کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان افغان تاجک سرحد کے دو تہائی حصے پر قابض ہو چکے ہیں۔دوسری جانب طالبان نے ایران کے ساتھ بارڈر پر ایک اہم سرحدی گزر گاہ کے ساتھ ساتھ افغانستان کی دو انتہائی اہم تجارتی راہداریوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

5 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

6 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

6 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

6 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

7 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

7 hours ago