عالمی برادری سے امداد مانگنے پر شیخ رشید نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عالمی برادری سے امداد مانگنے پر حکومت کو نشانے پر لے لیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے، متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا .


انہوں نے کہا کہ جنیوا میں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، اکا دُکا ویڈیو لنک پر تھے ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا .

بھوک کا راج، صعنتیں بند، بے روزگاری کا طوفان، یہ ہے 13جماعتوں کا کار نامہ
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کردیا ہے، لوگ بینکوں میں اپنے ڈالر لینے جاتے ہیں بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں .
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جنیوا میں امداد کی 1 سے7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جو اُنکے سفارت کار اور این جی اوز کے ذریعے خرچ ہوں گے . شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھوک کا راج، صعنتیں بند، بے روزگاری کا طوفان، یہ ہے 13جماعتوں کا کار نامہ . عمران خان تحلیل کرے یا واپس بلائے ایسی اسمبلیوں میں کبھی نہیں بیٹھے گا .
فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے جس کی وجہ سے حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے . پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں .
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں ، یہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا لیکن الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے . شیخ رشید نے مزید کہا کہ غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور 77 وزراء موج میلہ کررہے ہیں ، اپنے ڈالر لانے کی بجائے یہ ڈار کو لے آئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں