اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ انہیں پرانے گانے پسند ہیں کیونکہ وہ انکی والدہ کو پسند تھے۔حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ پرانی موسیقی کے ذریعے والدہ کو اپنے آس پاس محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ پرانے گانے شوق سے سنا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان میں بھی پرانے گانوں کی دلچسپی پیدا ہوئی۔
سجل علی نے کہا کہ میں والدہ کے ساتھ پرانے گانے گاتی تھی اور اکثر ان سے کہتی تھی کہ آپ ٹھیک سے سُر نہیں لگا رہیں یہ ایسے نہیں ایسے ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو پرانا گانا ’ مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘ بہت پسند تھا اور وہ اکثر گایا کرتی تھیں تو جب ان کا انتقال ہوا تو میرا پرانے گانوں سے لگاؤ اور بھی بڑھ گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکی زندگی کا سب سے بڑا نقصان والدہ سے بچھڑنا ہے۔ سجل اور ان کی بہن صبور دونوں ہی اپنی والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کے انتقال نے دونوں کی زندگی کو مکمل بدل کر رکھ دیا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…