ضرورت پوری ہونے تک آٹا افغانستان نہیں بھیجنے دیں گے: عاطف خان


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر خوراک خیبرپختون خوا عاطف خان کا کہنا ہے کہ کے پی کی ضرورت پوری ہونے تک آٹا افغانستان بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا عاطف خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سبسڈائز آٹا اور گندم ان کے اپنے صوبے کے لیے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوکرین سے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم کے 3 شپ آ رہے ہیں، انصاف فوڈ پروگرام بنایا، 10 لاکھ خاندانوں کو 2100 روپے دینے تھے لیکن وفاق کی جانب سے فنڈز روکنے سے فوڈ پروگرام رکا ہوا ہے۔عاطف خان نے بتایا کہ پنجاب سے آٹا لانے والوں سے بھتہ وصولی کی اطلاع ملی ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بات کی ہے اور کل بھی بات کروں گا، پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے آٹا لینے پر پابندی نہیں، اگر ہے بھی تو بات کریں گے۔
وزیرِ خوراک کے پی کا کہنا ہے کہ پنجاب کا سبسڈی والا آٹا وہاں کے عوام کا حق ہے، پنجاب کا سبسڈی والا آٹا یہاں آئے گا تو وہاں کے عوام کی حق تلفی ہے، غیر معیاری آٹے پر 10 ملز کے خلاف کارروائی کر کے گندم کا کوٹہ ختم کیا۔
انہوں نے جنیوا کانفرنس سے ملنے والی امدادی رقم کے اعلان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عموماً اعلان کے برعکس امداد کم ملتی ہے،اللّٰہ کرے 10 ارب ڈالرز پورے ہی ملیں، سیلاب سے متعلق امداد میں ہمارا جتنا حصہ بنتا ہے ہم وفاق سے اس کا مطالبہ کریں گے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی مارچ بھول چکی ہے، پی ڈی ایم ڈرامے بازی کر رہی ہے، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں، گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ کا کہا ہے، معاملے پر عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے، اب اگر پنجاب حکومت سمجھتی ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہے تو لیں گے۔ان کا انتخابات کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ الیکشن ہوں گے تو مکمل مینڈیٹ والی حکومت ہو گی اور ملک میں استحکام ہو گا۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

5 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

6 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago