بینک کھلتے ہی امریکی ڈالر کی لمبی چھلانگ


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہو گیا ہے .

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 227 روپے88 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے .

اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں