بینک کھلتے ہی امریکی ڈالر کی لمبی چھلانگ


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 227 روپے88 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

Recent Posts

محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند ہو گا یا نہیں ؟ پنجاب حکومت نے اہم بیان جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمحرم کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس…

4 mins ago

پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور(قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف دائر…

7 mins ago

عمران اشرف نے ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار عمران اشرف نے ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ سے…

10 mins ago

بھارتی ٹیم کا استقبال، روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ…

14 mins ago

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر…

38 mins ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ نجی ٹی…

1 hour ago