جدہ(قدرت روزنامہ)سعودی حکام نے پاکستان کے لئے حج کوٹہ پر دستحط کر دیئے ہیں جس کے تحت سال 2023ء میں ملک بھر سے 1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کر سکیں گے . بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ حج سال 2023ء کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں .
معاہدے کے مطابق پاکستانی زائرین کے لئے حج کی ادائیگی کے لئے 65 سال کی بالائی حد ختم کر دی گئی ہے، پاکستان کے 50 فیصد زائرین کو مدینہ اور 50 فیصد کو جدہ ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا . پاکستان سے پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی، حجاج کے لئے رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا جبکہ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا .
. .