روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے پر نان بائیوں نے تندور بند کر دیئے

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے پر نان بائیوں نے تندور بند کر دیئے ہیں . نجی ٹی وی کے مطابق نان بائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھائے جائیں جبکہ 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے، نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری ہے,دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں